Jadid Khabar

ترکی کا شام کو سنگین نتائج بھگتنے کا انتباہ

  • 20 Feb 2018

دبئی، 20 فروری (یواین آئی) ترکی نے شمالی شام میں ترکی کی فوج کے خلاف لڑ رہے کرد جنگجوں کی مدد کرنے کے معاملہ پر شام کی حکومت کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے ۔ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزدگ نے کہا کہ ترکی کے منصوبے درست طریقے سے چل رہے ہیں اور اگر شامی فوج نے اس میں مداخلت کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔ اس سے پہلے شام میڈیا نے کہا تھا کہ فوج کرد جنگجوں کی مدد کرے گی تاکہ عفرین میں ترکی کی سرگرمیوں کے خلاف جدو جہد کی جاسکے ۔سی این این ترک نے بتایا کہ صدر طیب رجب اردگان نے روس کے صدر ولادمر پوتن سے کہا ہے کہ اگر شام نے کردوں کے ساتھ کسی طرح کا کوئی معاہدہ کیا تو یہ شام کے لئے برا ہوگا۔ وہیں وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اگر شامی فوجی وائی پی جی کی مدد کرنے آئے ہیں تو پھر شامی فوجیوں کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔اس دوران شامی فوج نے دمشق کے قریب غوطہ علاقے میں باغیوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے جس میں 94 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ غوطہ میں فوج کے ہوائی اور راکٹ حملے میں 325 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوج کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔

 

Ads