Jadid Khabar

کیوبا کے نئے صدر امریکی پابندی کی مخالفت کریں گے

  • 24 Sep 2018

ہوانا، 24 ستمبر (رائٹر) کیوبا کے نئے صدر میگل دیاز کینیل امریکہ کے اپنے پہلے دورہ پر اتوار کو نیویارک پہنچے جہاں وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنے ملک پر دہائیوں پرانی امریکی تجارتی پابندی کی مذمت کریں گے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو براک اوباما کی حکومت کے دوران سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد گزشتہ سال پابندیوں کو سخت کر دیا تھا جس کے بعد سرد جنگ کے دشمن ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔واشنگٹن نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہوانا میں امریکی سفارت کاروں پر صحت حملوں کی کئی واقعات ہوئے تھے ۔ کیوبا کی حکومت نے ان الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا ہے ۔

Ads