Jadid Khabar

آج سے الہ آباد کا نام ہوگا- پریاگ راج

  • 16 Oct 2018
Thumb

لکھنؤ ،16 اکتوبر (یواین آئی) اتر پردیش کی حکومت نے آج الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کر دیا ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کو یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں الہ آباد کا نام بدل کر 'پریاگ راج' کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔مسٹر یوگی نے گزشتہ ہفتہ سنتوں کے مطالبہ پر الہ آباد کا نام 'پریاگ راج' کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس نام پر منگل کو کابینہ نے مہر لگا دی۔ وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کرنے سے متعلق تجویز کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد الہ آباد کو اب پریاگ راج کے نام سے جانا جائے گا۔نئے نام سے متعلق کارروائیوں کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ 

Ads