Jadid Khabar

آنندی بین پٹیل نے گورنر کے عہدہ کا حلف لیا

  • 23 Jan 2018

بھوپال، 23 جنوری (یواین آئی) مدھیہ پردیش کی نئی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج یہاں راج بھون میں منعقد باوقار تقریب میں حلف لیا۔ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیمنت گپتا نے مسز پٹیل کو صبح دس بجے حلف دلایا۔ اس موقع پر لوک سبھااسپیکر محترمہ سمترا مہاجن، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، وزیر خزانہ جینت ملیا، شہری ترقی اور ہاؤسنگ کی وزیر مایا سنگھ، ریاستی کابینہ کے کئی رکن، برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد لیڈر، عدلیہ کی شخصیات اور ریاستی پولیس کے سینئر افسران موجود تھے ۔گجرات کی سابق وزیر اعلی 76 سالہ مسز پٹیل کل رات یہاں پہنچی ہیں۔ وہ احمد آباد سے بھوپال تک اسپیشل میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ چار سو سے زیادہ کلو میٹر کا سفر کرکے یہاں پہنچی ہیں۔

Ads