Jadid Khabar

کولمبیا میں زمینی تودے گرنے سے 14لوگوں کی موت

  • 22 Apr 2019
Thumb

بوگوتا، 22اپریل (یو این آئی) جنوب ۔ مغربی کولمبیا میں زمینی تودے گرنے سے تقریباََ 14لوگوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔ قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ (یو این جی آر ڈی) نے اس بات کی اطلاع دی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روساس کے دیہی علاقہ میں شدید بار ش کی وجہ سے تودے گرے ۔ حکام کے مطابق حادثہ میں زخمی پانچ لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے او ر دیگر لوگوں کی تلاش کے لئے بچاو مہم شروع کردی گئی ہے ۔تودے گر نے کی وجہ سے کاوکا کو نرینو سے جوڑنے والی پین امریکن قومی شاہراہ کٹ گئی ہے ۔

Ads