Jadid Khabar

کویت: 161 قیدیوں کی رہائی کا حکم

  • 22 Feb 2019
Thumb

کویت سٹی، 22 فروری (ژنہوا) کویت کے امیر (حکمران) شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے مختلف الزامات میں جیل میں قید 161 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق 58 ویں نیشنل ڈے اور 28 ویں لبریشن ڈے کے موقع پرمسٹرالصباح نے قیدیوں کی رہائی کے سلسلہ میں ایک حکم نامہ جاری کیا۔ اس حکم نامہ کے مطابق 161 قیدیوں کو 25 فروری کو رہا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 545 دیگر قیدیوں کی سزا میں کمی کی جائے گی۔اس حکم کا مقصد جیل میں قید لوگوں کو ایک موقع دینا ہے تاکہ وہ لوگ معاشرے کے لئے مفید ثابت ہوں۔

Ads