Jadid Khabar

فیروزآباد:طالبہ کاگولی مارکرقتل

  • 24 Oct 2020
Thumb

فیروزآباد:24اکتوبر(یواین آئی)اترپردیش کے فیروزآباد کے رسول پور علاقے میں چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر 11ویں جماعت کی طالبہ کا گولی مار کرقتل کردیا۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ پریم نگر ڈاک بنگلا گلی نمبر 2 باشندہ اجے کھٹک کی 16سالہ بیٹی ایشا کو گذشتہ رات تین لوگوں نے گھر کا دروازہ توڑ کر گولی مار دی۔ حادثے کے وقت اہل خانہ چھت پر تھے ۔ متوفی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ محلے کے کچھ افراد نے گھر آتے وقت طالبہ پر جملے کسے تھے جس کا اس نے موقع پر ہی جواب دے دیا تھا۔والد نے تین ملزمین کے نام بھی پولیس کو بتائے ہیں۔طالبہ ماتا پرساد کوتوالی دیوی اسکول کی 11ویں کی طالبہ تھی۔سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس چندر پٹیل نے میڈیا نمائندوں کی پریم نگر میں ایک 16سالہ لڑکی کے قتل کی اطلاع ملی تھی،متوفیہ کے والد کا کہنا ہے کہ تین لوگوں نے گھر میں گھس کر قتل کی ہے ۔ ان کے نام بھی بتائے ہیں۔ باقی معاملے کی ابھی جانچ کی جارہی ہے ۔

 

Ads