Jadid Khabar

بی جے پی نے ستروگھن سنہا کا پتہ کاٹ دیا

  • 23 Mar 2019
Thumb

نئی دہلی،23 مارچ(ایجنسی) سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کے بعد اب  بی جے پی نے ستروگھن سنہا کا پتہ بھی کاٹ دیا ہے او رمرکزی وزیر روی شنکر کو پنٹہ صاحب سے ٹکٹ دیاگیا۔ خبر یں یہ بھی ہیں کہ فلم اداکار ستروگھن سنہا کانگریس کے ٹکٹ پر اسے حلقے سے انتخاب لڑیںگے ۔مسٹر ستروگھن سنہا نے کئی بار وزیر اعظم کی پالیسیوں کی نکتہ چینی کی لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے وزیراعظم کو طعنہ شاہی بھی قرار دیا۔ بی جے پی کی طرف سے گری راج سنگھ کو بیگوسرائے اشونی کمار چوبے کو بکسر اور رادھا موہن سنگھ مشرقی  چمپارن سے رہیںگے۔ جبکہ چراغ پاسوان جموئی سے امیدوار ہوںگے۔ 

Ads