سری نگر،30نومبر(یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے بعد پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پرجمعرات کی صبح سے جاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔