Jadid Khabar

اٹلی کے پانچ علاقوں میں خشک سالی کی ایمرجنسی کا اعلان

  • 05 Jul 2022
Thumb

روم، 5 جولائی (یو این آئی) اٹلی نے 70 سال کی بدترین خشک سالی کا سامنا کرنے والے ملک کی لمبی ’ پو‘ ندی کے ارد گرد کے پانچ شمالی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔زرعی ایسوسی ایشن کولڈیریٹی نے کہا کہ خشک سالی سے اٹلی کی 30 فیصد سے زیادہ زرعی پیداوار کو خطرہ لاحق ہے۔
بی بی سی کے مطابق امیلیا، روماگرا، فریوللی ونیزیا، گیولیا، لومبرڈی، پیڈ مونٹ اور ونیٹو کو  پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے ہنگامی فنڈز میں 36.5 ملین یورو دیے جائیں گے۔ غیر معمولی طور پر گرم موسم، سردیوں اور بہار میں کم بارشیں شمالی اٹلی میں پانی کی قلت کا باعث بنتی ہیں۔حکومت نے پیر کو کہا ’’ایمرجنسی نافذ کرنے کا مقصد موجودہ صورتحال کو غیر معمولی ذرائع اور اختیارات کے ساتھ سنبھالنا ہے۔ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کیے جائیں گے‘‘۔

 

Ads