Jadid Khabar

سماجوادی پارٹی نے گورکھپور میں ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں بی جے پی کی نیت پرسوال اٹھایا

Thumb

نئی دہلی 14 مارچ (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے ایم پی دھرمیندر یادو نے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور کے ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے دوران آج میڈیا کو باہر کئے جانے کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی نیت پر سوال اٹھایا۔ مسٹر یادو نے یہاں پارلیمنٹ ہاس کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اس سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے ذریعہ برتری حاصل کرنے کے بعد گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ نے ووٹوں کی گنتی کی جگہ سے میڈیا کو باہر نکال دیا ہے ، یہ پہلی بار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے اس معاملہ میں حکمران بی جے پی کی نیت پر شک کیا ہے ۔لکھن¶ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم نے ریاست کے چیف الیکشن افسر سے شکایت کی ہے کہ گورکھپور کی ضلع انتظامیہ دھاندلی کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کوکامیاب بنانا چاہتی ہے ۔ مسٹر اتم نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران میڈیا والوں کو باہر کر دیا گیا۔ پولنگ ایجینٹوں کو زبردستی باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت کے اشارے پر دھاندلی کرائی جا رہی ہے ۔

Ads