Jadid Khabar

بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ میں مداخلت کی عرضیاں مسترد

Thumb

نئی دہلی' 14مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ معاملے میں آج مداخلت کے سلسلے کی تمام عرضیوں کو مسترد کردیا۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے مداخلت والی تینوں عرضیوں کو مسترد کردیا ۔ ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی عرضی بھی شامل تھی۔ بنچ کے دیگر دو اراکین جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر ہیں۔عدالت نے کہاکہ رجسٹرار اس معاملے میں مداخلت والی کوئی بھی عرضی قبول نہیں کریں گے ۔

Ads