Jadid Khabar

گورکھپور اور پھولپور سے سبق لے بی جے پی:شیو سینا

Thumb

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) بی جے پی کی حلیف شیو سینا پارٹی نے اترپردیش کے پھولپور اور گورکھپور پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں پچھڑجانے پر بی جے پی کو سبق حاصل کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہے کہ عوامی خواہشات جت موافق کام نہیں ہورہا ہے اس لئے نئے طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی کو سوچنا چاہئے کہ ریاست کی عوام نے کچھ عرصہ پہلے اسے اسمبلی انتخاب میں غیر معمولی اکثریت سے اقتدار پر بٹھایا تھا ۔ اب اسی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے حلقہ میں پارٹی کی شکست ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخاب کے نتیجے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی کو اپنے کام کاج کے طور طریقے کو تبدیل کرنا ہوگا۔سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان دھرمیندر یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش میں جس طریقے سے مبینہ انکا¶نٹر وں میں لوگوں کو قتل کیا ہے اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اس سے عوام پریشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نشستوں پر عوامی غصہ سامنے آرہا ہے ۔
اترپردیش میں گورکھپور اور پھولپور پارلیمانی حلقوں میں جیت کی طرف بڑھ رہی سماج وادی پارٹی نے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اسمبلی میں اپوزیشن اور ایس پی کے سینئرلیڈر رام گووند چودھری نے محترمہ مایاوتی سے ملکر دونوں سیٹوں پر حمایت دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔مسٹرچودھری نے کہا ''بہن جی ،دونوں سیٹوں پر حمایت کے لئے ہم لوگ آپ کے ممنون ہیں ۔''
سماج وادی پارٹی کے ایم پی دھرمیندر یادو نے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور کے ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے دوران آج میڈیا کو باہر کئے جانے کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی نیت پر سوال اٹھایا۔ مسٹر یادو نے یہاں پارلیمنٹ ہا¶س کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اس سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے ذریعہ برتری حاصل کرنے کے بعد گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ نے ووٹوں کی گنتی کی جگہ سے میڈیا کو باہر نکال دیا ہے ، یہ پہلی بار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے اس معاملہ میں حکمران بی جے پی کی نیت پر شک کیا ہے ۔لکھن¶ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم نے ریاست کے چیف الیکشن افسر سے شکایت کی ہے کہ گورکھپور کی ضلع انتظامیہ دھاندلی کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کوکامیاب بنانا چاہتی ہے ۔ مسٹر اتم نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران میڈیا والوں کو باہر کر دیا گیا۔ پولنگ ایجینٹوں کو زبردستی باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت کے اشارے پر دھاندلی کرائی جا رہی ہے ۔
دریں اثناءمغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اترپردیش اور بہارکے ضمنی انتخاب میں سماجوادی اور بہوجن سماجوادی پارٹی اتحاد اور بہار لالو ۔کانگریس اتحادکی شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی ہے ۔گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا حلقے کے حتمی نتیجہ آنے سے قبل ہی ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اکھلیش یادو اور مایاوتی کو مبارک باد پیش کردیا۔سماجوادی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اتحاد کے بعد ممتا بنرجی کی خصوصی دلچسپی سے بنگال میں نیا سیاسی منظر نامہ سامنے آنے کی امید بڑھ گئی ہے ۔

Ads