Jadid Khabar

برطانیہ میں سابق جاسوس پر حملہ میں روس کا ہاتھ:مئے

Thumb

لندن، 13 مارچ (یوین آئی) برطانیہ نے کہا ہے کہ سابق جاسوس سرگئی اسکرپل اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملے میں روس کا ہاتھ ہے ۔برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ جس طرح کا نرو ایجنٹ حملے میں استعمال کیا گیا تھا وہ فوجی گریڈ کا اور روس کی طرف سے تیارکیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس حملہ کے لئے روس کے ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں اگر اس پر ان کی جانب سے کوئی ٹھوس جواب نہیں ملتا ہے تو برطانیہ اس کو روس کی طرف سے طاقت کے غیر قانونی استعمال کے طور پر مانے گا۔ا سکرپل اور ان کی بیٹی سیلسبری سٹی سینٹر میں ایک بنچ پر بیہوشی کی حالت میں ملے تھے ۔قابل غور ہے کہ روس کی فوجی عدالت نے 2006 میں غداری کے معاملہ میں سرگئی اسکرپل کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔مئے نے کہا، یا تو یہ روس کی طرف سے ہمارے ملک پر براہ راست حملہ ہے یا پھر روسی حکومت نرو ایجنٹ پر کنٹرول کھو چکی ہے اور اس نے اسے دوسرے لوگوں کے ہاتھوں میں جانے کی اجازت دی ہے۔دریں اثنا برطانیہ کی دفتر خارجہ نے بھی روسی سفیر سے اس معاملہ پر انہیں اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے ۔ سکریٹری خارجہ بورس جانسن نے روس کے سفیر کو’نوویچوک پروگرام ‘کی مکمل تفصیلات انسداد کیمیائی اسلحہ تنظیم کو دینے کو کہا ہے ۔

Ads