Jadid Khabar

سینئر کانگریسی لیڈر بیگم حامدہ حبیب اللہ کا انتقال

Thumb

لکھنو،13مارچ(یو این آئی)سینئر کانگریسی لیڈر اور اترپردیش کی سابق وزیر بیگم حمیدہ حبیب اللہ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔102 سالہ بیگم حامدہ حبیب اللہ لکھنو¿ کی متعدد غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھیں ۔وہ لکھنو کی مشہور گرلز انٹر کالج کی تاسیسی رکن بھی تھیں۔ان کی فیملی کے ایک رکن نے بتایا کہ ان کے جسد خاکی کو ضلع بارہ بنکی میں واقع ان کے آبائی گاں سعیدن میں شام میں دفنا یا جائے گا۔بیگم حامدہ حبیب اللہ کا سیاسی کریئر شاندار رہاہے ۔شوہر کے فوج سے رٹائر منٹ کے بعد وہ 1965میں کانگریس سے جڑیں۔انہوں نے بارہ بنکی کے حلقہ حیدر گڑھ سے لیجسلیٹیو اسمبلی کیلئے منتخب ہوئیں ۔وہ1971-73 میں ہریجن سوشل ویلفیئر ،نیشنل اینٹی گریشن اور سول ڈیفنس کی وزیر رہیں،اور 1971-74 میں ٹورزم کی وزیر مملکت بھی رہیں۔بیگم حامدہ حبیب اللہ اترپردیش کانگریس پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی(یو پی سی سی) کی 1980تک اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی 1969تک رکن رہیں۔1972-76میں بطور مہیلا کانگریس کی صدر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بعد انہیں 1976میں راجیہ سبھا کیلئے منتخب کیا گیا اور وہ 1982تک ایوان بالا کی رکن رہیں۔

Ads