Jadid Khabar

ترکی کا طیارہ ایران میں حادثہ کا شکار، 11کی موت

Thumb

دوبئی/استنبول، 12مارچ (رائٹر)متحدہ عرب امارات کے شارجہ سے ترکی کے استنبول جارہا ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ ایران کے پہاڑی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تمام گیارہ مسافروں کی موت ہوگئی۔ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام نے کہا کہ حادثہ میں عملہ کے تین اراکین سمیت مجموعی طورپر 11افراد مارے گئے ہیں۔ ترکی کی میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق حادثہ میں ترکی کے کاروباری حسین بارسن کنبہ کے ایک رکن کی بھی موت ہوئی ہے ۔اس درمیان ڈی ایچ اے خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ بارسن کی بیٹی اور اس کے سات دوست دوبئی سے ایک پارٹی سے واپس آرہے تھے اسی دورانہ پہاڑی علاقہ میں طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ کی وجہ ابھی پتہ نہیں چل سکی ہے ۔ بچاؤ عملہ جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوچکا ہے ۔ایران کے شہری ہوابازی تنظیم کے ترجمان ریجا ظفرزادہ نے بتایا کہ شہر کورڈ میں طیارہ ایک پہاڑسے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔بچاؤ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے ۔ طیارہ سے لاشیں باہر نکالی جارہی ہیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ شناخت ہوسکے گی۔