Jadid Khabar

مہارانا پرتاپ کی گوروگاتھا نواجونوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی:شیوراج

Thumb

بھوپال، 19جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج مہارانا پرتاپ کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گوروگاتھا ہمیشہ نوجوانوں کو مادر وطن کی خدمت کے لئے متاثر کرتی  رہے گی۔
مسٹر چوہان نے  اپنے ٹوئیٹ میں مہارانا پرتاپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کا فخر اور عزت نفس ہی سب سے بڑی کمائی ہوتی ہے۔ ہمیشہ ان کی حفاظت کرنی چاہئے۔
اس کے ساتھ  ہی انہوں نے کہا کہ ویر شیرومنی مہارانا پرتاپ کی برسی  پر وہ انہیں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مہارانا پرتاپ کی گورو گاتھا ہمیشہ  نوجوان نسل کو مادروطن کی خدمت اور ترقی کے لئے  متاثر کرتی  رہے گی۔