Jadid Khabar

عائشہ ملک بنیں پاکستان سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج

Thumb

اسلام آباد،24 جنوری (یواین آئی) جسٹس عائشہ ملک نے پیر کو پاکستان کے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طورپر حلف لیا۔
جیو ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ کو حلف دلایا۔ اس موقع پر پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کے طورپر نامزد جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے دیگر جج بھی موجود تھے۔
جسٹس عائشہ اس عہدے کےلئے 21 جنوری کو باضابطہ طورپر منتخب ہوئی تھیں۔
جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ کا سپریم کورٹ کے جج کے طورپر تعینات ہونا آسان نہیں تھا،کیونکہ ملک بھر کے وکیلوں نے سینئر کو بنیاد بناکر ان کی تعیناتی کی مخالفت کی تھی۔ جسٹس سینئرٹی میں لاہور ہائی کورٹ میں چوتھے مقام پر تھیں۔
اس دوران،پاکستان کے بار اسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کی جج کے طورپر محترمہ عائشہ کی تقرری کے خلاف ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

Ads