Jadid Khabar

یوپی: لکھیم پور کھیری میں دلخراش سڑک حادثہ، بس اور ٹرک کے تصادم میں 8 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

Thumb

لکھیم پور کھیری: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق، جب کہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے عیسی نگر تھانہ علاقے کی کھماریا پولیس چوکی کے نزدیک شاردا ندی کے پل پر درجنوں مسافروں سے بھری ایک نجی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن کو لگا چونا! کاروباری پر عائد کیا 3.25 کروڑ کی ٹھگی کرنے کا الزام، پولیس میں درج کرائی شکایت
رپورٹ کے مطابق نجی بس دھورہہ سے تقریباً 50 مسافروں کو لے کر صبح تقریباً 7.30 بجے لکھیم پور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ راستہ میں وہ شاردا ندی کے پل پر لکھیم پور سے بہرائچ جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کا تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس میں بیٹھے نصف درجن سے زائد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 

Ads