Jadid Khabar

پروپیگنڈا پھیلانے پر آٹھ یوٹیوب چینلوں پر پابندی

Thumb

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے قومی سلامتی، مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات اور امن و امان کے بارے میں پروپیگنڈہ پھیلانے کے الزام میں آٹھ یوٹیوب چینلوں پر پابندی لگا دی ہے، جن میں سے سات ہندوستان اور ایک پاکستان سے چلائے جارہے تھے۔ 
     یہ تمام یوٹیوب چینل خبروں سے متعلق تھے اور ان پر انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021 کے تحت  پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک چینل کے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
   بلاک کئے گئے یوٹیوب چینلوں کو 114 کروڑ بار دیکھا گیا تھا اور 85 لاکھ 73000 سبسکرائبرز ہیں۔
ان چینلوں نے ہندستان مخالف جعلی مواد کو مونیٹائز کرا رکھا تھا۔    
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جن یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ہندستان سے چلائے جانے والے لوک تنتر ٹی وی، یو اینڈ وی ٹی وی، اے ایم رضوی، گوروشالی پون متھیلانچل، سی ٹاپ فائیو ٹی ایچ، سرکاری اپڈیٹ اور سب کچھ دیکھو شامل ہیں۔ پاکستان سے چلنے والے یوٹیوب چینل کا نام جس پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ نیوز کی دنیا ہے۔ وزارت نے لوک تنتر ٹی وی کے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

 

Ads