Jadid Khabar

شرد پوار کورونا متاثر

Thumb


ممبئی، 24 جنوری (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔
مسٹر پوار نے خود پیر کو یہ اطلاع دی۔ تجربہ کار سیاستداں نے ٹویٹ کیا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے اور انہوں نے علاج شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے ان افرادسے ٹیسٹ کروانے کی  اپیل کی ہے  جو حال ہی میں ان کے رابطے میں آیا ہے ۔

 

Ads