Jadid Khabar

شمالی کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

Thumb

سری نگر: شمالی کشمیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 2 بجکر 32 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
اس زلزلے کے جھٹکے وادی کے دیگر حصوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔