Jadid Khabar

مدھیہ پردیش سردی سے بے حال، آٹھ شہروں میں پارہ پانچ ڈگری سے کم

Thumb

بھوپال: گزشتہ کئی دنوں سے ٹھنڈ سے بے حال مدھیہ پردیش کے آٹھ شہروں میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سے نیچے گرنے سے سردی کے تیور آج بھی سخت رہے۔ مقامی موسمیاتی مرکز کے مطابق، دتیا ریاست کا سرد ترین شہر تھا جہاں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس تھا۔ کئی دنوں سے سخت سردی کی زد میں گوالیار میں آج صبح درجہ حرارت 2.3 ڈگری سیلسیس اور نوگاؤں میں 2.8 ڈگری رہا۔ گنا، راج گڑھ، رائسین، ریوا اور ستنا میں بھی کم از کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس سے کم ریکارڈ کیا گیا۔ راجدھانی بھوپال میں بھی آج صبح لگاتار چوتھے دن شدید سردی برقرار ہے۔ راجدھانی میں آج صبح پارہ 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حالانکہ صبح سے بھوپال میں موسم صاف رہا۔ دھند نہ ہونے کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رہا۔