Jadid Khabar

کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل،زرعی قوانین واپس لے مودی حکومت:پرینکا

Thumb

لکھنؤ:27ستمبر(یواین آئی) نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان تنظیمی کے مشترکہ محاذ کی جانب سے اعلان کئے گئے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے دعوی کیا کہ کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نافذ کئے گئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہے ۔محترمہ واڈرا نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘ کھیت کسا ن کا، محنت کسان کی، فصل کسان کی لیکن بی جے پی حکومت ان پر اپنے کھرب پتی دوستوں کا قبضہ کرانے پر آمادہ ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ پورا ہندوستان کسانوں کے ساتھ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کالے قانون کو واپس لیں۔قابل ذکر ہے کہ متحدہ کسان مورچہ نے زرعی قوانین کی مخالفت میں آج بھارت بند کی اپیل کی ہے ۔ مغر بی اترپردیش کے کچھ مقامات کو چھوڑ کر پوری ریاست میں بند کا کوئی خاص اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔

Ads