Jadid Khabar

ریت مافیا پر دگوجے کا طنز

Thumb

بھوپال 23 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ دگوجے سنگھ نے ریت مافیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنزکرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ مسٹر سنگھ نے ٹویٹ میں لکھا، 'ریت مافیا کو اب ندی  کی ریت سے فراہمی نہیں پوپارہی ہے۔ اب وہ سمندر کی ریت بھی نکالیں گے۔ بی جے پی یعنی کی ریت مافیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے سینئر لیڈر جے رام رمیش کے ایک ٹویٹ کو بھی پوسٹ کیاہے، جس میں انہوں نے ساحل سمندر پر پائی جانے والی ریت کے استعمال سے متعلق پالیسی کا ذکر کیا ہے۔

 

Ads