Jadid Khabar

دگوجے نے کانگریس کو ختم کرنے کی سپاری دی

Thumb

بھوپال، 24جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کانگریس کے لیڈر دگوجے سنگھ پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر سنگھ نے کانگریس کو ختم کرنے کی سپاری لے لی ہے۔
ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ مسٹر سنگھ نے کانگریس کو ختم کرنے کی سپاری لے لی ہے۔
مسٹر سنگھ نے کل اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ہندوتو کے بارے میں خیالات سنے جانے چاہئیں۔ وہ گوولکر اور محمد علی جناح دونوں کے خیالات کے خلاف تھے۔ڈاکٹر مشرا ان کے اسی ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔
وہیں اتوار کو مسٹر سنگھ اور سابق وزیراعلی کملناتھ کی وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کے بارے میں ڈاکٹ مشرا نے کہا کہ وزیراعلی چوہان سے دگوجے سنگھ کی ملاقات میں مسٹر کملناتھ کا جانا دونوں کی دوستی پر سوالیہ نشان لگا دیتا ہے۔ اصل میں کانگریس کے یہ دونوں لیڈر ہی ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔

 

Ads