Jadid Khabar

ٹرمپ کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے

Thumb

واشنگٹن،9مارچ (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے ۔ قومی دفاعی مشیر چونگ ایویونگ نے وہائٹ ہاوس میں نامہ نگاروں سے کہاکہ مئی میں مسٹر ٹرمپ مسٹر ان سے ملاقات کریں گے ۔ مسٹر یونگ نے کہا کہ مسٹر ان نے مستقبل میں جوہری بم اور میزائل تجربہ نہیں کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے ۔مسٹر یونگ نے کہاکہ ہم نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ملاقات کے دوران مسٹر ان نے کہا کہ وہ جوہری ترک اسلحہ کے لئے پرعزم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس کے جواب میں کہاکہ وہ مئی تک کم جونگ ان سے ملاقات کرکے مسقل جوہری ترک اسلحہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Ads