Jadid Khabar

برازیل میں کورونا کے 82039 نئے معاملے

Thumb

برازیلیا ،21 مئی (اسپوتنک) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82،039 نئے کورونا وائرس کے معاملے سامنے آئے  ہیں اور اس کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر  1.59  کروڑ  ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع  دی۔ وزارت کے مطابق ، اس عرصے کے دوران 2403 مریض اس وبا سے  فوت ہو گئے ، جس کے بعد کوووڈ۔ 19 سے اب تک اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 4،444،094 ہوگئی۔ اب تک ، ملک میں 1.4 کروڑ  افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل ، کرونا کے 79،000 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 2،641 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔