Jadid Khabar

ٹرمپ کے ٹاپ اکنامک ایڈوائزر گیری کون مستعفی

Thumb

واشنگٹن، 7 مارچ (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹاپ اکنامک ایڈوائرز اور وائٹ ہا¶س میں 'وال اسٹریٹ' کی آواز مانے جانے والے گیری کون نے آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔یہ امریکی صدر کی ٹیم کے ہائی پروفائل استعفوں میں تازہ ترین استعفی ہے ۔وائٹ ہا¶س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیری کون نے کہا کہ 'اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز تھا۔'قیاس آرائی کی جاری رہی ہے کہ چونکہ گیری کون آزاد تجارت کے حامی ہیں اس لیے وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے المونیم اور اسٹیل کی در آمدات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے منصوبہ پر ناراض تھے ۔کون امریکی بینک 'گولڈ مین سکس بینک' کے سابق صدر بھی رہے انھوں نے نے گذشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس کی مد میں کی گئی اصلاحات میں مدد بھی کی۔تاہم خیال ہے کہ یہ دونوں زیادہ قریب نہیں تھے ۔اگست 2017 میں گیری کون نے ورجینیا میں انتہائی دائیں بازو کی پارٹی کی ریلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ''انتظامیہ کو بہتر کر سکتی ہے اور اسے کرنا ہوگا۔''گیری کون نے اپنے بیان میں کہا ''اپنے ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز تھا اور امریکی عوام کے لیے اقتصادی نشوونما کے لیے سود مند قانون سازی کرنا خاص طور پر تاریخ ساز ٹیکس اصلاحات۔''بیان میں مزید کہا گیا''میں صدر کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے یہ موقع دیا اور میں انہیں اور ان کی انتظامیہ کو کامیاب مستقبل کی دعا دیتا ہوں۔''

Ads