Jadid Khabar

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 15.60 کروڑسے متجاوز

Thumb

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی،  7 مئی (یو این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان  متاثرہ افراد کی تعداد 15.60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 32.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.60 کروڑ 88 ہزار 575 ہوگئی ہے  جبکہ 32 لاکھ 56 ہزار 675 افراد کی موت ہوئی ہے۔عالمی طاقت کے  سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے  اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.26 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 5.80 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات  کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  414188 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ  متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.14 کروڑ ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران  3.31 لاکھ مریض صحت مند ہوئے ہیں جن کے ساتھ  اس سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 1.76 کروڑ ہوگئی ہے۔وہیں  اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 2.24 لاکھ ہوگئی ہے۔