Jadid Khabar

کورونا کیسز:نیوزی لینڈ میں ہندوستانیوں کے داخلہ پر پابندی

Thumb

ویلنگٹن، 8 اپریل (یواین آئی) نیوزی لینڈ نے ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر جمعرات کے روز سے ہندوستان سے آنے والے تمام مسافروں کے داخلہ عارضی طور پر روک دی ہے۔‘نیوزی لینڈ ہیرالڈ’کی رپورٹ کے مطابق یہ عارضی پابندی 11 سے 28 اپریل تک نافذ العمل ہوگی۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ہیلتھ ٹیمیں ہندوستان سے آنے والے مسافروں کو قبول اور محفوظ راستے کی منصوبہ بندی کے لئے 28 اپریل تک کے وقت کااستعمال کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے آنے والے لوگوں میں وائرس کی تشخیص شروع کردی گئی ہے۔ کووڈ ہاٹ اسپاٹ کے ساتھ حکومت دوسرے ممالک پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

 

Ads