Jadid Khabar

گہلوت کا مودی سے 18 برس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کی کورونا ٹیکہ کاری کی درخواست

Thumb

جے پور، 07 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندر مودی سے عالمی وبا کورونا پر مؤثر کنٹرول کے لیے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ مسٹر گہلوت نے منگل کی دیر رات مسٹر مودی کو خط لکھ کر یہ درخواست کی۔ انہوں نے مسٹر مودی سے درخواست کی ہے کہ مرکزی حکومت ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کووڈ-19 وائرس پر مؤثر کنٹرول کے لیے یونیفائیڈ اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) متعین کرے اور 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کروائے۔ وزیراعلیٰ بڑھتے کورونا کے اعداد و شمار کے حوالے سے متفکر ہیں اور وہ ریاست میں اس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ وہ کورونا کے تئیں محتاط رہیں اور ماسک پہنیں اور اس کے ضابطوں پر مکمل عمل پیرا ہوں۔ 

Ads