Jadid Khabar

آسٹریلیا میں سخت لاک ڈاؤن کی میعاد میں 18 اپریل تک توسیع

Thumb

ویانا، 7 اپریل (اسپوتنک) عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے آسٹریلیا کی راجدھانی ویانا اور آس پاس کے علاقوں میں نافذ سخت لاک ڈاؤن کی مدت میں 18 اپریل تک کی توسیع کردی گئی ہے۔یہ اطلاع چانسلر سیبسٹین کُرز نے منگل کے روز دی۔انہوں نے کہا کہ“ویانا، لوئر آسٹریلیا اور برگ لینڈ کے گورنروں نے وفاقی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی سے 18 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ”۔وہیں ویانا کے میئر مائیکل لُڈ وگ نے صحافیوں سے کہا کہ انتہائی نگہداشت والی یونٹ ّآئی سی یو) میں صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ ویانا کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے آئی سی یو والے مریضوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے سبب تین مشرقی صوبوں میں حالت نازک ہے۔

Ads