Jadid Khabar

عمر عبداللہ کو کورونا مخالف ویکیسن کی پہلی خوراک دی گئی

Thumb

سری نگر، 7 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) میں کورونا مخالف ویکیسن کی پہلی خوراک دی گئی۔اس بات کی اطلاع انہوں نے بدھ کے روز خود اپنے ایک ٹویٹ میں دی۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'میں نے آج صبح کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ میں اس کے لئے سکمز سری نگر سے وابستہ تمام عملے کا مشکور ہوں '۔قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جو سکمز سری نگر میں داخل ہیں، کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے۔

 

Ads