Jadid Khabar

امریکہ: 1.9 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف بل منظور

Thumb

واشنگٹن، 11مارچ(یواین آئی) امریکی کانگریس نے صدر جوبائیڈن کا 1.9 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف بل منظور کر لیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا ریلیف بل سے امریکیوں کووبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کورونا ریلیف بل اب دستخط کیلئے صدر بائیڈن کو بھیجا جائے گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن جمعہ کو کورونا ریلیف بل پر دستخط کریں گے۔ جین ساکی نے بتایا کہ یہ بل سینیٹ نے پہلے ہی منظور کرلیا گیا ہے۔ اب اسے صدر کو دستخط کے لئے بھیجا جائے گا اور صدر کے دستخط کے بعد یہ جمعہ کو قانون کی شکل اختیار کرے گا۔ مسٹر بائیڈن کے لئے یہ چھٹا کووڈ 19 امدادی بل ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔