Jadid Khabar

نائیڈو نے دیدی ہردے موہنی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

Thumb

نئی دہلی،11 مارچ (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے روحانی تنظیم برہماکماری کی سربراہ راج یوگینی دیدی ہردے موہنی کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ دیدی مکمل انسانیت کے لئے عقیدت اور امید کی روشنی تھیں،انہوں نے اپنی پوری زندگی راج یوگ تعلیم کے لئے مختص کردی۔مسٹر نائیڈو نے کہا،“برہماکماری سربراہ راج یوگینی دیدی ہردے موہنی جی کے انتقال کی خبر جان کر دکھی ہوں۔ انہیں سب پیار سے‘دیدی گلزار’کے نام سے بھی جانتے تھے۔ آپنے اپنی پوری زندگی سماجی خدمت،لوگوں کے روحانی رہنمائی اور انہیں راج یوگ کی تعلیم دینے میں مختص کردی۔ انسانیت کے لئے دیدی امید اور عقیدت کی روشنی تھیں۔ تعزیت کی اس گھڑی میں برہما کماری کنبے کے تئیں میری تعزیت۔اوم شانتی۔”

 

 

Ads