Jadid Khabar

ہندی میں جواب نہ ہونے کے سبب سوال ملتوی کرنے کا مطالبہ

Thumb

رائے پور، 2 مارچ (یواین آئی) چھتیس گڑھ اسمبلی میں آج سینئر بی جے پی ممبر اجے چندراکر نے بھارت نیٹ سے متعلق ان کے سوال کا جواب انگریزی میں ہونے کے سبب اسے ہندی میں جواب ملنے تک ملتوی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مسٹرچندراکر نے اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں ماضی میں اس طرح ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایت کے مطابق سوال کو ملتوی کیا جانا چاہئے۔ بی جے پی کے متعدد ممبروں نے ان کے اس مطالبے کی حمایت کی، جبکہ کانگریس کے ممبروں نے اعتراض کیا۔وزیراعلیٰ بھوپش بگھیل نے کہا کہ یہ قومی اسکیم ہے۔ اس کا ٹینڈر اور معاہدہ انگریزی میں ہی ہے۔ باقی ہندی میں دیئے گئے ہیں۔ مسٹر چندراکر نے کہا کہ وہ ہندی کے طالب علم رہے ہیں، اگرجواب کو پڑھیں گے اورسمجھیں گے نہیں تو کیسے سوال کریں گے۔ اسپیکرڈاکٹر مہنت نے کہا کہ مسٹر چندراکر ایک قابل ممبر ہیں اور وہ نہیں سمجھتے کہ وہ سوال پوچھنے میں زبان کی وجہ سے پریشانی محسوس کریں گے۔اس کے بعد مسٹر چندراکر سوال پوچھنے پر راضی ہوگئے۔ 

Ads