Jadid Khabar

ٹویٹر کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن پوسٹ پر لیبل لگائے گا

Thumb

کیلیفورنیا، 2 مارچ (یواین آئی) امریکی مائکروبلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی ٹویٹر منگل سے کورونا وائرس سے متعلق ویکسین کے بارے میں وہم پیدا کرنے والی پوسٹ کی شناخت کرکے ان پر‘لیبل ’لگائے گی۔کمپنی نے یہاں ایک بیان میں کہا، " کووڈ 19 ٹیکوں کی تقسیم میں اضافہ ہونے کے سبب لوگ اس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کہ نیا کیاہورہا ہے اورتازہ ترین سرکاری عوامی صحت کی معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹویٹر پر جاتے رہتے ہیں۔ دسمبر میں ہم نے کووڈ-19 سے وابستہ عوامی بات چیت کے تحفظ سے متعلق اپنے کام کے بارے میں اپڈیٹ شیئر کئے۔ "بیان میں کہا گیا ہے، "ٹویٹر سے کووڈ۔19 کے بارے میں سب سے زیادہ نقصان دہ گمراہ کن معلومات ہٹانے کی ہماری جاری کوششوں کے تحت آج سے ہم نے ان ٹویٹس پر لیبل لگانا شروع کردیں گے جن میں کورونا ویکسین کے بارے میں گمراہ کن معلومات ہوسکتی ہیں۔"کمپنی نے بتایاکہ کووڈ 19 رہنمائی کے آغاز کے بعد سے، اس نے 8،400 سے زیادہ ٹویٹس کو ہٹا دیا ہے اور دنیا بھر میں 1.15 کروڑ اکاؤنٹس کو چیلنج کیا ہے۔

 

Ads