Jadid Khabar

فرانس میں 9 مسلم مذہبی مقامات بند

Thumb


پیرس، 16 جنوری (یو این آئی) فرانس نے شدت پسند اسلامی نظریہ اور علیحدگی پسندی کے انسداد کی مہم کے تحت ملک میں نو مذہبی مقامات کو بند کردیا ہے ۔فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنن نے ٹویٹ کیا کہ لوگوں نے ہی حکومت کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ہم اسلامی علیحدگی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کررہے ہیں۔ خصوصی نگرانی کے تحت رکھے گئے 18 میں سے 9 مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا ہے ۔واضح ر ہے کہ گزشتہ اکتوبر میں فرانس میں تاریخ کے استاد شموئل پیٹی کو حضرت محمد کے متنازعہ کارٹون کے سلسلے میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یہ قدم مسلم انتہاپسندوں پر لگام لگانے کے لئے اٹھایا ہے ۔

 

Ads