Jadid Khabar

کوویڈ 19 ویکسین غریبوں کو مفت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا:امریندر سنگھ

Thumb


چندی گڑھ ،16جنوری(ایجنسی)پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے وزیراعظم نریندر کو خط لکھ کر ریاست میں غریبوں کے لئےKovid-19 کی مفت ویکسی نیشن کا مطالبہ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کو کوووڈ شیلڈ ٹیکے کی2,04,500 خوراک مل گئی ہیں۔اور انہوں نے صحت کے کارکنوں کے لئے اس کی فراہمی کروانے پر وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ نے مودی سے کہا کہ غریبوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے پر بھی غور کرنے اور انفیکشن کے مزید پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے بھی کہا تاکہ مزید معاشی سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔صحت کے کارکنوں اور پیشہ وارانہ اہلکاروں کے علاوہ باقی آبادی پر مفت ویکسین فراہم کرنے کے بارے میں کچھ رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے خط میں کہا کہ کووڈ 19کی وجہ سے لوگوں کو مشکل دور سے گزرنا پڑاہے۔ اس وبا نے ریاست کی معاشی سرگرمی کو متاثر کیا اور معیشت پر بھی اس کا گہرا اثر پڑا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقے کے لئے ویکسی نیشن کی قیمت برداشت کرنا مشکل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے ریاستی خزانہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ سنگھ نے خط میں کہا کہ ان کی حکومت نے مرکز سے درخواست کی ہے کہ ریاست کے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کو کووڈ سے نمٹنے کے لئے ریاست کی جمع شدہ رقم کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزیراعلیٰ موہالی سے پنجاب میں ویکسی نیشن کا آغاز کریں گے۔ پہلے مرحلے میںکل 59 مراکز ہوں گے۔

 

Ads