Jadid Khabar

ویکسین لینے سے کوئی کوروناسے متاثر نہیں ہوتا: ہرش وردھن

Thumb


نئی دہلی، 14 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کے روز کہا کہ کوئی شخص کورونا وائرس کے ویکسین لینے سے کوئی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوتا ہے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ٹوئٹ سیریز میں کورونا ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لینے سے کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوتا ہے ۔ کورونا ویکسین لینے کے بعد ہلکا بخار کورونا وائرس کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ہلکا بخار ہوسکتا ہے ، انجکشن والی جگہ پر درد ہوسکتا ہے اور کورونا ویکسین لیتے وقت جسم میں درد ہوسکتا ہے ۔ یہ عام علامات ہیں جو کچھ دوسری ویکسین لینے کے بعد ہوتی ہیں۔ یہ سارے مسائل کچھ عرصے بعد خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔مرکزی وزیر نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ لوگوں کو ان افواہوں پر توجہ نہیں دی جانی چاہئے کہ کورونا ویکسین لینے سے مرد اور عورتمیں بانجھ پن پیدا ہوتے ہیں۔

 

Ads