Jadid Khabar

پنجاب کے کسان ریل خدمات بحال کرنے پر راضی حکومت کو دی 15دنوں کی مہلت

Thumb

 

چنڈی گڑھ: پنجاب میں کسان تنظیمیں 23 نومبر سے ریل خدمات بحال کرنے پر راضی ہو گئی ہیں۔ پنجاب کے وزیرا علیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور کسان تنظیموں کے عہدیدارواں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد اس پر اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا۔کسانوں کی تنظیمیں مدت طویل سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اسی کے تحت انہوں نے ’ریل روکو تحریک‘ چلا کر پنجاب سے گزرنے والی ٹرینوں کو روک دیا تھا۔ تبھی سے ریاست میں ریل خدمات ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ کسان تنظیموں نے مرکزی کی طرف سے منظور کیے گئے زرعی قوانین کو واپس لینے سمیت کئی مطالبات رکھے ہیں۔

 

Ads