Jadid Khabar

بغیرماسک گھومتے پائے جانے پر 300 سے زیادہ لوگوں پر جرمانہ لگایاگیا

Thumb


اندور، 21 نومبر (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے اندور میں تین سو سے زیادہ لوگوں سے ماسک نہیں پہننے پر جرمانہ وصول کیا گیا۔نگر نگم کمشنر پرتیبھا پال نے بتایا ہے کہ ضلع میں کورونا کی تیسری لہر کی دستک کے پیش نظر انفیکشن سے بچاؤ کی ہدایات کی سختی سے پیروی کرانا شروع کیا گیا ہے ۔ اسی لئے جمعہ کو نگر نگم کے حدود کے سبھی انیس زون دفاتر نے زبردست مہم شروع کی۔ اس دوران عوامی مقامات پربغیر ماسک کے گھومتے پائے گئے تین سو سے زیادہ لوگوں پر ‘اسپاٹ فائن’ کیا گیا۔ ان سے ساٹھ ہزار سے زیادہ کی رقم وصول کی گئی۔

 

Ads