Jadid Khabar

یوگی حکومت کا شراب مافیاؤں پر کوئی کنٹرول نہیں:پرینکا

Thumb


لکھنؤ:21نومبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکوت زہریلی شراب کا کاروبار کر رہے مافیاوں پر نکیل کسنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے ۔محترمہ واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا'یوپی میں لکھنؤ، فیروزآباد، ہاپوڑ،متھرا، پریاگ راج سمیت کئی مقامات پر زہریلی شراب سے اموات ہوئی ہیں۔آخر کیا وجہ ہے کہ کچھ ریا کاری پر مبنی اقدام کے سوار زہریلی شراب کے مافیاؤں پر کاروائی کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ کون ذمہ داری ہے ۔قابل ذکر ہے کہ راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں زہریلی شراب کی وجہ سے ہونے والی اموات میں گذشتہ کچھ دنوں میں ضافہ درج ہوا ہے ۔ حکومت نے اس پر سخت رخ اپناتے ہوئے پولیس کو شراب مافیاؤں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت دی ہے ۔

 

Ads