Jadid Khabar

کورونا سے ایک دن میں مہاراشٹر میں 155 اور دہلی میں118 لوگوں کی موت

Thumb


نئی دہلی، 21 نومبر (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں اس انفیکشن سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 155 اور قومی راجدھانی دہلی میں 118 لوگوں کی موت ہوگئی۔کورونا سے متاثر ان دونوں ریاستوں میں حالانکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوئی ہے ۔ مہاراشٹر میں کورونا سے اب تک 46,511 لوگوں کی جان جاچکی ہے جو ملک میں کورونا سے ہوئی مجموعی اموات کا تقریبا 35 فیصد ہے ۔ وہیں دہلی میں کورونا سے کچھ دنوں میں اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب تک 8159 لوگوں کی جان جاچکی ہے ۔وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے سنیچر کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطاب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں46,232 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثروں کی تعداد تقریبا 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 84.78 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 564 اور مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1,32,736 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد میں 4047 کی کمی کے بعد اب سرگرم معاملے کم ہوکر 439,747 رہ گئے ہیں۔

 

Ads