Jadid Khabar

نتیش کمار بہاریوں کو شراب اسمگلر بنا رہے ہیں: چراغ پاسوان

Thumb


بہار میں این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کر چکے چراغ پاسوان نتیش کمار کے خلاف زبردست محاذ کھولے نظر آ رہے ہیں۔ آج انھوں نے بہار میں شراب بندی کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بہاریوں کو شراب اسمگلر بنایا جا رہا ہے جس کی خبر نتیش اور ان کے وزیروں کو بھی ہے۔چراغ پاسوان نے آج جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ "شراب بندی کے نام پر بہاریوں کو اسمگلر بنایا جا رہا ہے۔ بہار کی مائیں بہنیں اپنوں کو اسمگلر بنتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سبھی وزراء کو پتہ ہے کہ بہاری روزگار کی عدم موجودگی میں شراب اسمگلنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن سبھی کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔"دلچسپ بات یہ ہے کہ چراغ پاسوان کے اس ٹوئٹ پر ایک یوزر نے ریپلائی کرتے ہوئے انہی سے سوال پوچھ لیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ "آپ (چراغ پاسوان) اعلیٰ ذات والوں کے لیے کیا کرو گے؟" اس کا جواب دیتے ہوئے چراغ نے لکھا ہے "ہر بہاری کے لیے ذات مذہب سے اٹھ کر بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ ویڑن بنایا ہے۔ اس میں سبھی لوگوں کی بہتری کے لیے منصوبے ہیں، جس سے بہار کو بچایا جا سکتا ہے۔ آپ ویڑن کو ضرور پڑھیں۔"

 

Ads