Jadid Khabar

اترپردیش میں میں سڑک حادثہ، 8افراد ہلاک

Thumb


پیلی بھیت،17 اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے سیرامﺅ (شمالی) علاقے میں آج علی الصبح اترپردیش اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اور ایک پک اپ گاڑی کے درمیان ہونے والی ٹکر میں ایک بچہ اور دو خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ جئے پرکاش نے ہفتہ کے روز یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکھن¶ سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس پیلی بھیت جارہی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ صبح دو بج کر پچاس منٹ پر سیرامﺅ شمالی علاقے کے باری بجیا گا¶ں کے قریب دونوں گاڑیوں میں آمنے سامنے ٹکر ہوگئی جس سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔ حادثہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو خواتین اور پانچ مردوں کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے دوران ایک بچے کی موت ہونے کی اطلاع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت ہوچکی ہے ، ان میں ایک بہرائچ ،ایک نیپال اور ایک لکھن¶ سے تعلق رکھنے والا جوڑا شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں بیشتر لوگ پیلی بھیت کے ہیں۔

 

Ads