Jadid Khabar

نائیڈو نے غریبی کے خلاف لڑائی کی اپیل کی

Thumb


نئی دہلی،17 اکتوبر(یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے غریبی کے خلاف متحد ہوکرک لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سماج میں برابری لائی جاسکتی ہے ۔مسٹر نائیڈو نے ہفتے کو غریبی کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ برابری پر مبنی سماج بنانے کے لئے دبے کچلے اور محروم لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے مل کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غریبی کے اقتصادی ،سماجی ،ماحولیاتی اور قانونی پہلو¶ں کو دھیان میں رکھ کر اس کی وجوہات کو حل کرنا ہوگا۔مسٹر نائیڈو نے کہا،“غریبی کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر،سماج کے دبے کچلے طبقوں کے تئیں ہمارے خصوصی فرائض کی یاد دلاتا ہے ۔ وبا نے ان طبقوں کو مبنی متاثر کیا ہے ۔ دبے کچلے طبقوں کی مدد کے لئے حکومت اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ کئے جارہی کوششوں کے ساتھ، بین الاقوامی تعاون بھی ضروری ہے ۔

 

Ads