Jadid Khabar

لیبیا میں سڑک حادثہ میں 19 ہلاک

Thumb

بن غازی، 14 فروری (یواین آئی) لیبیا کے بن ولید شہر میں آج ایک سڑک حادثہ میں کم سے کم 19 غیر قانونی تارکین وطن کی موت ہوگئی جبکہ 79 دیگر زخمی ہوگئے ۔یہ اطلاع فوجی ذرائع نے دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے لوگ صومالیہ اورارتریا کے رہنے والے تھے جو ایک ٹرک سے جارہے تھے ۔ اس معاملہ میں تفصیلات کا انتظار ہے ۔

Ads