Jadid Khabar

قومی اردوکونسل کے سابق چیئرمین مظفرحسین کا انتقال

Thumb

ممبئی، 14 فروری ( جدید خبر)قومی اردوکونسل کے سابق چیئرمین مظفرحسین کا آج یہاں طویل علالت کے بعد 78سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مظفرحسین بنیادی طورپر ہندی کے صحافی تھے اور وہ ممبئی کے ہندی روزناموں میں مسلم مسائل پر مضامین تحریر کرتے تھے جو عام طورپر مسلمانوں کے موقف کے سخت خلاف ہوتے تھے۔ آر ایس ایس سے اپنی وابستگی کو انہوں نے کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ آر ایس ایس کے ہندی ہفتہ وار ’پانچ جنیہ‘ میں ان کے انتہائی متنازع اور مسلم مخالف مضامین کثرت سے شائع ہوئے۔ مرکز میں بی جے پی سرکار قائم ہونے کے بعد انہیں قومی اردوکونسل کا چیئرمین نامزد کیاگیا تھا لیکن یہاں ڈائریکٹر سے ان کی نہیں بنی۔وہ اپنی میعاد پوری ہونے سے قبل ہی مستعفی ہوگئے۔ مسٹر حسین کے خاندان میں بیوی، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ۔ ان کی پیدائش بھوپال میں ہوئی تھی اور وہ واجپئی کے دور اقتدار میں پدم شری ایوارڈ سے نوازے گئے تھے۔

Ads